جلسوں کے بعد بنی گالہ میںصف ماتم بچھ چکی ،حسن مرتضیٰ

October 21, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ گوجرانوالا اور کراچی کے جلسوں کے بعد بنی گالہ میں صف ماتم بچھ چکی ہے ، نیازی نے اپنے شیرو اپوزیشن پر چھوڑنے تھے اور اس کی ہمیں توقع تھی ، یہ جو مرضی چالیں چل لیں ان کے جانے کا وقت آ گیا ہے ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالنے کیلئے کروائی گئی۔