بے روزگاری سماجی نظام کو تباہو برباد کر رہی ہے ،لیاقت بلوچ

October 21, 2020

لاہور (نمائندہ خصوص) نائب امیر جماعت اسلامی اور سیاسی انتخابی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ناکامی ، نااہلی اور تکبر و غرور کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کی ہوائیں چل پڑی ہیں ۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، بے روزگاری سماجی نظام کو تباہ و برباد کر رہی ہے ۔اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور عوامی احتجاج کے مراکز بن گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دس نکاتی احتجاجی مظاہرہ حکومتوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ خواتین کی کوئی شنوائی نہیں ۔ سیاسی کونسل کے اجلاس سے خالد احمد بٹ ، احمد سلمان بلوچ ، احسان چوہدری ، محسن بشیر نے بھی خطاب کیا ۔