سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیار کو بہترین رکھا جائے،کمشنر

October 21, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے کہا ہے کہ نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر متعلقہ پرائس مجسٹریٹ و اے سی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیار کو بہترین رکھا جائے۔کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت اجلاس میں کین کمشنر محمد زمان وٹو، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے سی جی مشتاق ٹوانہ اور تمام ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔