حکومت انسانیت اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اعجاز عالم آگسٹین

October 21, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت پنجاب بغیر کسی سیاسی مفاد کے انسانیت اور قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے پوری کوشش کر ر ہی ہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں چیئرمین بیت المال ،پنجاب ملک محمد اعظم امین سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔