بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرمین کا اعلان

October 21, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئرمین کا اعلان کردیا گیا ۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے پینل کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا ، جن میں میر نصیب اللہ مری ، قادر علی نائل ، میر حمل کلمتی اور عبدالواحد صدیقی شامل ہیں ۔