غلام نبی مینگل کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا‘ غلام نبی مری

October 21, 2020

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے بی این پی نصیر آبادکےساتھی کامریڈ غلام نبی مینگل کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی خدمات اورجدوجہد کو ہمیشہ یادرکھاجائے گامرحوم نے مخلصی اورایمانداری کے ساتھ بی این پی سے وابستہ ہوکر قومی حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کی نظریاتی اوفکری کارکن کی کمی ہمیشہ محسوس کرینگے انہوںنے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی درایں اثناءبی این پی کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری اور نوریز بلوچ نے تعزیت کا اظہارکیاہے۔