پیارے آقاؐ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں،علامہ محمد الیاس قادری

October 21, 2020

ملتان (پ ر) امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادرینے کہا ہے کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبیؐ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی، حسن وجمال مصطفیؐ ایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیادہ حسین وجمیل ہیں، تو کوئی کہتا کہ آپؐ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیضان مدینہ میں ماہ میلاد کے سلسلے میں منعقد ہونے والے مدنی مذاکرے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عاشقان میلاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر خوب نماز کا اہتمام کریں، درود شریف کی کثرت کریں۔