یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام،78 کروڑ خرچ کئے جائیں گے

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت ضلع ملتان کی یونین کونسلوں میں 78 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، 40فیصد فنڈ ایم این اے اور 60فیصد فنڈ ایم پی اے کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہو ں گے اس سلسلہ میں وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، ملک احمد حسن، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی، ملک سلیم لابر، سبین گل، ملک عدنان ڈوگر ودیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی یونین کونسلوں میں 42کروڑ 37لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے کارپوریشن کی حدود میں 80ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کر دی ہے، تحصیل کونسل ملتان میں 48مختلف ترقیاتی سکیموں پر 20کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ منصوبوں پر کام کے آغاز کےلئے ٹینڈر جلد جاری کئے جائیں، دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔