6 خواتین مبینہ طور پراغوا،26 افراد کے خلاف مقدمات درج

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد و نواح میں 6 خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، 26 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ نورین شہزادی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نوران، ذیشان، سروری بی بی وغیرہ میری بیٹی (س) کو اغوا کرکے لےگئے، ممتازآباد پولیس کو عرفان احمد نے بتایا کہ ملزمان رانا فیاض اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری بیوی (ح) کو اغوا کرکے لےگئے، پولیس کو غلام مصطفی نے بتایا کہ اسکی بیٹی کو ملزم کاشف کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گیا، پولیس کو عبدالغفار نے بتایا کہ اسکی بیٹی(ع) کو ملزم مظفر علی اغوا کرکے لے گیا، صدر پولیس کو اقبال جاوید نے بتایا کہ اسکی بیٹی کو ملزمان آفتاب،صدیق، چندا بی بی وغیرہ اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کو امام بخش نے بتایا کہ اسکی بیٹی کو راشد اغوا کرکے لےگیا ہے۔