بوگس چیک دینے کے الزام میںدو افراد کے خلاف مقدمات درج

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج۔ گلگشت پولیس کو ثمینہ بی بی نے بتایا کہ ملزم نوین الماس نے مجھ سے ادھار کی مد میں 2لاکھ روپے لیکر پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر دس آنر ہوگیا جبکہ بی زیڈ پولیس کو محمد عارف نے بتایا کہ ملزم محمد لیئق نے پلاٹ کی بابت 5 لاکھ 30 ہزار وصول کر کے بوگس چیک دیا ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔