دریائے چناب کے کنارے 2 کنال 5مرلہ سرکاری رقبہ واگزار

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) دریائے چناب کے کنارے دو کنال پانچ مرلہ سرکاری رقبہ واگزار۔ ٹی ڈی سی پی کو 1992میں ملتان کی طرف دریائے چناب کے کنارے 14کنال رقبہ ریزارٹ کی تعمیر کیلیے صوبائی حکومت نے الاٹ کیا تھا تاہم بروقت ریزارٹ کی تعمیر نہ ہونے اور ٹی ڈی سی پی کی طرف سے اس جگہ کا باقاعدہ قبضہ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے اس کے کچھ حصہ پر ناجائز رہائشی تعمیرات اور تین کنال جگہ پر ہائی وے پٹرولنگ نے چوکی قائم کرلی، اے ڈی سی آر نے قانونگو اور پٹواری کوساتھ لے کر ٹی ڈی سی پی کی 14کنال جگہ میں سے خالی موجود صرف دو کنال پانچ مرلہ جگہ ٹی ڈی سی پی ریجنل منیجر ملتان اشعر اقبال ملک کے حوالے کردی۔