ہائیکورٹ احاطہ میں پولیس تحویل سے ملزم کو چھڑانے والے ملزم کا ریمانڈ

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احاطہ میں پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے، کار سرکار میں مداخلت کرکے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پولیس تحویل سے چھڑانے والے ملزم کا علاقہ مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرتے ہوئے مقدمہ ریگولر عدالت میں بھجوا دیا تھا۔ ملزم عامر اور اسکے ساتھیوں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔