ڈومیسائل برانچ کی منتقلی کیخلاف مظاہرہ ہوگا،کلرکس بار ایسوسی ایشن

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ کورٹس کلرکس بارایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈومیسائل برانچ کی کچہری سے متی تل منتقلی کے خلاف آج ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ڈومیسائل برانچ کی واپسی یقینی بنائی جائے دیگر صورت میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈومیسائل برانچ کو ضلع کچہری سے اٹھا کر متی تل 30 کلو میٹر دور ضلع کچہری سے منتقل کردیا ہے جس میں ضلع تحصیل وسٹی کے شہریوں کو خصوصاً طلباء و طالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول کے پہلے کچہری آنا پڑتاہے جہاں ڈومیسائل کی تیاری کیلئے فارم ٹائپنگ، اسٹامپ پیپر اور بینک فیس تصدیق اوتھ کمشنر رہائشی سرٹیفکیٹ تحصیلدار، نائب تحصیلدار سے تصدیق کروانے کے بعد ڈومیسائل فارم جمع کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سے 30کلو میٹر دو ر متی تل جانا پڑے گا۔ اجلاس میں ملک محبوب علی، محمد ناظم خان، ساجد ایزدی سنپال، حسن محمود خان، مشتاق حیدر ٹیپو اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔