شہر میں ای سگریٹ شیشہ کی کھلے عام فروخت کیخلاف حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپارک کے زیراہتمام سرکاری ملازمین کے ساتھ تمباکو نوشی سے متعلق قوانین کو لاگو کروانے کے حوالے سے سیمینار ہوا ، جس میں ڈی ایچ او محمد علی مہدی، ڈاکٹر فاروق احمد، وسیم یوسف، اصغر خان ودیگر نے شرکت کی۔ فیلڈ منیجر سپارک نعیم احمد نے کہا کہ گلگشت کالونی میں ای سگریٹ اور شیشہ کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے، حکومت شیشہ ای سگریٹ پر پابندی عائد کرکے نوجوان نسل کی صحت کو محفوظ بنائے۔ حکومت کو چاہیئے کہ اس نشہ آور ڈیوائس ، ویلنگ اور ای سگریٹ کی لت سے بچانے کیلئے فوری طور پر ملتان میں تمباکو نوشی کو کنٹرول کرنے والے قوانین کا انعقاد کیا جائے۔