کارسوار نوسر باز رقم لیکر رفو چکر

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے رقم لیکر رفوچکر ہونے کے الزام میں نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کو محمد ایوب نے بتایا کہ وہ نواں شہر چوک موجو دتھا کہ اچانک گاڑی میں تین نامعلوم افراد نے اپنی پہنچان پولیس ملازم ظاہر کرکے اپنی باتوں میں الجھاکر نوسر بازی کرتے ہوئے نقدی 8500 روپے لیکر فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔