کیبل آپریٹرز نے پیسکو کی نئی پالیسی کو مسترد کرکے ا سےمعاشی قتل قرار دیا

October 21, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پشاور پاکستان نے پیسکو کی جانب سے نئی پالسیکو مسترد کرتے ہوئےاسے کیبل آپریٹر ز کا معاشی قتل قرار دیا ہے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ پسکو حکام اور دیگر اعلیٰ حکام نئی پالیسی کو نافذ کرنے سے پہلے کیبل آپریٹرز کو اعتما د میں لیں اور نئی پالیسی پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر ہڑتال سمیت انتہائی اقدام پر مجبور ہونگے پشاور پریس کلب میں کیپ خیبر پختونخوا کے صدر عمران نبی ،جی ایس حافظ الاسد نے دیگر عہددیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کیبل انڈستریز پہلے ہی مشکلات سے دو چار ہے جبکہ د ہشت گردی کے باعث صوبہ کی مالی حالات خراب ہیں تاہم اب موجودہ مختکف عناصر اس صنعت پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں جسمیں کورونا وباء ،بس سروس اور رئیوایول آف پشاور پراجیکٹس کی مد میں کیبل اپریٹرز کا روز انہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔