پانی میں چمکنے والی پُراسرار مچھلی

October 21, 2020

جاپان نے حال ہی میں دریافت ہونے والی دو مچھلیوں کو عوامی نمائش کے لیے پیش کردیا۔

جاپان کے شہر کاغوشیما میں واقع کیوشو کے ایکوریم میں ’ریز‘ (چمکنے والی مچھلی) کا جوڑا رکھا گیا ہے جسے دیکھنے کے لیے عوام بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔

ریز مچھلی کی جلد پانی میں جگمگاتی ہوئی نظر آتی ہے جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اُس کی کھال میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں، اسی بنیاد پر ماہرین نے اسے ’ریز‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ’ریز‘ اپنا زیادہ تر وقت گہرے پانی میں ہی گزارتی ہے، ایکوریم میں بھی یہ تہہ میں ہی رہتی ہے۔

ماہرین اس مچھلی کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 8 فٹ ہوتی ہے جبکہ جسم بالکل شارک کی طرح ہوتا ہے۔