انسان خونخوار مگر مچھ کے جبڑے میں آگیا

October 21, 2020


ایک تیراک کو اُس وقت نئی زندگی مل گئی جب خونخوار مگر مچھ کے جبڑے سے زندہ بچ کر نکل آیا، جانور نے انسان کو جبڑے میں پھنسایا لیکن وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔

مگر مچھ نے تیراک کے کاندھے کو جبڑے میں دبایا لیکن اس نے جھٹک کر چھڑا لیا اور اس طرح اس خوش قسمت کی جان بچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ نے پہلے شہری کو دبوچنے کی کوشش کی اس دوران جانور کے دانت بھی تیراک کے کاندھے پر چبھے لیکن قدرت نے اسے نئی زندگی عطا کردی۔

انسان نے مگر مچھ کو خود پر حملہ آور دیکھ کر شور مچایا جس کے باعث جانور پیچھے ہٹ گیا اور شہری فوراً اچک کر کشتی پر آبیٹھا، اس کی مدد کے لیے کشتی میں دیگر افراد بھی موجود تھے۔