سفید رنگ کے نایاب ننھے کچھوے کی تصاویر وائرل

October 21, 2020

بعض اوقات نایاب اور بہت کم پائے جانے والے جانوروں کی ویڈیوز اور تصاویر انٹر نیٹ پر ہماری نظر سے گزرتی ہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں خوش کرتی ہیں بلکہ حیران اور تجسس میں بھی ڈال دیتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں نظر آنے والے ایک نایاب اور سفید ننھے کچھوے کی تصاویر نے بھی کیا، جو وائرل ہوگئیں۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے قصبے کیاوا آئی لینڈ کے ایک فیس بک اکاؤنٹ ہولڈر نے حال ہی میں ایک سفید کچھوے کے بچے کی تصویر شیئر کی۔

کچھوے کا یہ بچہ اس لیے سفید رنگ کا تھا کہ وہ ایک عارضے ’لیوسیزم‘ میں مبتلا تھا، اس عارضے میں جانور جزوی طور پر اپنی رنگت کھودیتے ہیں اور انکی آنکھیں گلابی یا سرخ ہوجاتی ہیں۔

یہ ننھا اور سفید رنگ کا کچھوا مقامی پٹرولنگ کرنے والے شخص کو ملا، اور یہ ریت کے بِل سے ملا جہاں یہ اپنے پیدائش کے مقام سے پانی (سمندر) کی جانب جارہا تھا۔