تارکین وطن حکومت کے کورونا قوانین کی پابندی کریں، ڈاکٹر منظور چوہدری

October 22, 2020

میلان ( نمائندہ جنگ )پاکستانی قونصل خانہ میلان کے قونصل جنرل ڈاکٹر منظور احمد چوہدری نے اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نام اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بڑی تیزی سے زور پکڑ رہی ہے، اس لیے تمام تارکین وطن اطالوی حکومت کے کورونا کے نئے متعارف کرائے گئے قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور جب سفارتخانہ روم/قونصل خانہ میلان میں آئیں تو ماسک اور حفاظتی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔بخار کی صورت میں فوری اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اطالوی حکومت کے کورونا کے پیش نظر بنائے گئے عبادت گاہوں /مساجد کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور جس طرح آپ نے اٹلی میں کورونا کی پہلی لہر کے بارے میں اطالوی حکومت سے تعاون کیا اس بار بھی ضرور کریں۔انہوں نے مزید کہا کے سفارتخانہ روم/ قونصل خانہ میلان آپکی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے، اس لیئے آپ اپنے کاغذات کے حصول کے لیے سفارتخانہ آنے سے پہلے قونصلر سیکشن سے بذریعہ ای میل یا ٹیلی فون اپائنٹمنٹ حاصل کریں اور انہوں نے مزید کہا کہ power of attorney ,Authority letter,Affidavit,S-1 Form کی تصدیق کے لیے سفارتخانہ تشریف لانے کے بجائے ڈی۔ایچ۔ایل سروس کا استعمال کریں۔آخر میں انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ روم/میلان یہ سارے حفاظتی اقدامات اٹلی میں مقیم تمام تارکین وطن کو کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر کر رہا ہے۔