امریکی حکام نے روسی خفیہ ادارے کے چھ افسران پر یوکرین، فرانس اور ونٹر اولمپک گیمز پر سائبر حملوں کی فرد جرم عائد کر دی

October 22, 2020

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی حکام نے روسی خفیہ ادارے کے چھ افسران پر یوکرین، فرانس اور ونٹر اولمپک گیمز پر سائبر حملوں کی فرد جرم عائد کر دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان روسی افسران پر ناٹ پیٹیا نامی سائبر حملے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس حملے سے دنیا بھر میں تجارتی اداروں کے کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے اور تین امریکی کمپنیوں کومبینہ طور پرایک ارب ڈالر کا نقصان برداشت کر نا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق جی آر یو نامی اس گروپ کے افسران نے فرانس میں 2017 کے انتخابات ، یوکرین کے بجلی گھر اور 2018 کے ونٹر اولمپک گیمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔