پیرس میں دو مساجد کو چھ ماہ کیلئے سیل کر دیا گیا

October 22, 2020

​ پیرس (رضا چوہدری) پیرس کے نواحی علاقے پینتاںاور سیڈنی میں دو مساجد کو چھ ماہ کےلئے سیل کر دیا گیا، ان مساجد کی انتظامی پر اسلامسٹ تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے، فرانس میں مسلسل دوسرے جمعہ کے روز چھریوں کے وار کے دو واقعات ہو چکے ہیں، فرانس کے درالحکومت پیرس کے قریب ایک ٹیچر کے قتل کی تحقیقات میں پندرہ افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیاسمیت تمام سائیڈ کی سختی سے سرچنگ شروع کردی گئی ہے مختلف ممالک کی ایسوسی ایشن جو عطیات وصول کرتی ہیں اور مختلف پروگرام آرگنائز کرتی ہیں کے خلاف علیحدہ سےتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق فرانس میں امن وامان قائم رکھنے ، بے گناہ افراد کے قتل کے اقدامات روکنے کےلئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گےاور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔