کوٹلی ایجوکیشنل کے زیرِاہتمام کتابوں، کاپیوں، یونیفارمز کی تقسیم

October 22, 2020

​وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کوٹلی ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام کوٹلی کے مختلف سرکاری اسکولوں میں ہر سال کی طرح غریب اور مستحق طلباء اور طالبات میں کتابوں،کاپیوں اور یونیفارمز تقسیم کئے گئے۔ گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول کوٹلی بوائز اور گورنمنٹ گرلز اسکول کوٹلی میں کتابوں ،یونیفارمز اور دیگر تعلیمی اشیا کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔اس موقع پرتقاریب میں ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پروفیسر محمد اشرف،منور حسین قریشی، جاوید احمد قادری، خواجہ شاہین پرویز، قاسم بٹ، ڈاکٹر یعقوب احمد ملک کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول چوہدری محبوب اور ڈاکٹر محمودالحسن سابق گورنمنٹ سیکرٹری نے بھی شرکت کی اور کوٹلی ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر محمودالحسن نے نقد عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ ٹرسٹ کے اوور سیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آن لائن اجلاس میں کوٹلی کے گورنمنٹ سکولوں میں غریب اور نادار طالب علموں کے ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور ماضی کی طرح ٹرسٹ کی خدمات کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد محمود ندیم، سردار سجاد حیدر، راجہ آزاد کیانی، حیدر زمان قادری، چوہدری اکبر حسین اور لائق علی خان نے شرکت کی ۔