زمبابوین کرکٹرز اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

October 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں اورآفیشلز نے بدھ کومقامی ہوٹل میں ٹریننگ کیمپ کے لیے رپورٹ کردی ہے۔ کرکٹرز اور آفیشلز کی کووڈ-19 ٹیسٹنگ ہوگی ۔ ٹریننگ کیمپ میں ممکنہ کھلاڑی جمعرات سےقذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے ۔ چار روزہ کیمپ میں ممکنہ کھلاڑی دو انٹر ا اسکواڈ ون ڈے میچز بھی کھیلیں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔ تاہم 27 تاریخ تک زمبابوے کے تمام کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ میں رہیں گے۔ مہمان ٹیم 28اور 29 تاریخ کو زمبابوے کی ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔