حسن علی اور احمد شہزاد فٹ، قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گے

October 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز حسن علی اور احمد شہزاد طویل انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور قائد اعظم ٹرافی میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر حسن علی سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔ کپتان بابراعظم کی 10 نومبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے قیادت اظہر علی کے سپرد کی ہے۔ سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے اسد شفیق کو سرفراز کا نائب مقرر کیا گیاہے۔