تین بنگلہ دیشی انڈر 19 کرکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

October 22, 2020

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کے تین انڈر 19 کرکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 15 میں اس کی علامات پائی گئی ہیں۔ اسی بنا پر انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم کردیا گیا ہے ۔ بورڈ کے مطابق اب ان افراد کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جو متاثرہ افراد سے رابطہ میں آئے تھے۔ ہمیں ان کے کمرہ کے ساتھیوں کو بھی الگ تھلگ کرنا پڑا ہے۔ بورڈ نے نام بتانے سے گریز کیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے انڈر 19 ایشیا کپ بھی ملتوی ہو چکا ہے ۔