خاتون کرکٹر کے عروسی جوڑے میں بیٹ تھامے فوٹو شوٹ کے چرچے

October 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی خاتون کرکٹرسنجیدہ اسلام کا اپنی شادی پر منفرد برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ دنیا بھر میں نئے شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے مہنگے ترین اور معمول سے ہٹ کر فوٹو شوٹ کروانے کو ترجیح دیتے ہیں، البتہ سنجیدہ اسلام نے دلہن کے روپ میں بیٹ ہاتھ میں لیے کرکٹ پچ پر اسٹروک کھیلتے ہوئے مختلف پوز دیے، ان انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔