نسیم شاہ کا ری ہیب پروگرام شروع

October 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر نسیم شاہ نسیم شاہ کا لاہور کی قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے۔ نسیم شاہ نے ہلکی پھلکی بولنگ کا آغاز کر دیا ہے۔وہ میڈیکل پینل کی ہدایت کے مطابق جم ورک میں بھی مصروف ہیں۔ گروئن میں تکلیف کی وجہ سے نسیم شاہ قومی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔