آئی پی ایل: بنگلور نے کولکتہ کو ہرادیا

October 22, 2020

ابوظبی (جنگ نیوز) محمد سراج کی نپی تلی بولنگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹ سے ہرادیا۔ ناکام ٹیم آٹھ وکٹ پر 84 رنز تک محدود رہی۔ سراج نے چار اوورز میں آٹھ رنز دے کر تین وکٹ لی، انہوں نے دو میڈن اوورز بھی کرائے۔