ٹاؤن ون کے زیر اہتمام قائم بچت بازار کا افتتاح آج کیا جائیگا

October 22, 2020

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹاون ون کے زیر اہتمام قائم بچت بازار کا افتتاح آج کیا جائےگا اس حوالے سے دلزاک روڈ پر بچت بازار کیلئے سائٹ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 34 دکانیں بشمول دودھ ، گوشت اور سبزی شامل ہے سستابازار ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور ٹی ایم اور ٹاون ون خود کرینگے جس میں اشیاء خورد و نوش کے نرخ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے نرخنامے کے مطابق ہونگے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ٹاون ون سیلم خان نے کہا کہ بچت بازار میں شہریوں کی سہولت کیلئے بنیادی اشیاء خورد نوش کی دکانیں قائم کی گئی جس میں گوشت ، دودھ اور سبزی کے سٹالز شامل ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بچت بازار سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے گی اور سرکاری نرخ پر اشیاء خورد و نوش دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔