انسانی حقوق بارے ورکشاپ کل پشاورمیں منعقد ہوگی

October 22, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) وزارت انسانی حقوق پشاور ریجن کے ڈائریکٹر غلام علی کی سربراہی میں جمعہ23اکتوبر کو9بجے صبح خوشحال ہال پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پشاور میں ورکشاپ ہو گی جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کے شرکا کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید موثر بنانے کے بارے میں تجاویز دی جائیں گی۔ ورکشاپ 9بجے صبح شروع ہو گی اور چار بجے تک جاری رہے گی۔