لاء کالج کے طلباء کے مطالبات پر غور کیا جائے،بلوچستان بار کونسل

October 22, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے لاء کالج کے طلباء کے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا واحد گورنمنٹ لاء کالج جس میں بلوچستان بھر کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں اور اس سے قبل بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے اور روزانہ بس کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی موجود تھی‘ موجودہ پرنسپل لاء کالج کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اکثر طلباء و طالبات عدم سہولیات کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ اس وقت بھی لاء کالج کے طلباء و طالبات سے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ فیس لی جاری ہے لیکن انہیں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں ۔لاء کالج کے طلبا ء وطالبات اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہیں ۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ یونیوسٹی اور لاء کالج کی انتظامیہ طلباء وطالبات کے مطالبات پر غور کرکے ان کا حل نکالے۔