طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے‘ ایچ ایس ایف

October 22, 2020

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول میں اسٹاف کی کمی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طلباء مستقبل کے معمارہیں ان کیلئے بہترین تعلیمی ماحول اور ذرائع مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ خاص طور پر پرائمری اور سیکنڈری تعلیم سے طلباءو طالبات کامستقبل وابستہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات ان بنیادی تعلیمی اداروں کی طرف نہیں ۔ایچ ایس ایف تعلیم کی راہ میں حائل کمزوریوں کو اجاگرکرکے ان کے حل کی خواہاں ہے تاکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کے بہترین مواقع عوام تک پہنچ سکیں۔ ایچ ایس ایف طلباءوطالبات کے ساتھ ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہے۔