افغان صوبہ تخار میں سیکورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں، پولیس چیف سمیت 34 فوجی ہلاک

October 22, 2020

کابل(اے ایف پی/جنگ نیوز)افغان صوبے تخار میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں افغان فورسز کے34اہلکار ہلاک ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری نے رات گئے دعویٰ کیا کہ اس لڑائی میں طالبان کو بھی بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپیں جاری تھیں۔غیر ملکی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ رات گئے طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے اور اس میں 34اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اے ایف پی نے صوبائی گورنر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ 25اہلکار اس لڑائی میں ہلاک ہوئے ہیں ۔