فرانس میں ٹیچر کا سر قلم،7 ملزمان کل عدالت میں پیش ہونگے

October 22, 2020

پیرس(اے ایف پی)فرانس میں ٹیچر کے سر قلم کرنے کے کیس میں 7ملزمان کو کل انسداد دہشتگرد ی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا ،دوسری جانب صدر میکرون نے مقتول ٹیچر پاتے کی فیملی سے بھی بات کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق فرانس میں بدھ کو سر قلم ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے تاریخ کے استاد کو خراج تحسین پیش کیا گیا،سیموئل پاتے کو قتل کرنے کے الزام میں کل(جمعے کو)اسکول کے دو بچوں سمیت 7افراد کو جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔