اسلحے کے زور پر لوٹنے اور چوری کی متعدد وارداتیں، 15 گاڑیاں و موٹرسائیکل بھی غائب

October 22, 2020

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری گاڑی ،رکشے، 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،24موبائل فونز،اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی و موٹر سائیکل اڑ الیا گیا ۔ تھانہ رتہ امرال نے اسلحہ کی نوک پر 70ہزار روپے چھیننے، تھانہ صادق آباد نے 25ہزار روپے چھیننے، تھانہ کینٹ نے3لاکھ 19ہزار 900روپے چھیننے ، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے،تھانہ ائرپورٹ ، 35ہزار 500روپے چھیننے، تھانہ مورگاہ نے 10ہزارروپے اور بالیاں چھیننے،تھانہ ٹیکسلانے 43ہزار، طلائی لاکٹ، طلائی نگوٹھی اور موبائل چھیننے، تھانہ صدرواہ نے سونے کی چین، دو انگوٹھیاں اور 15 ہزار چھیننے، تھانہ سٹی نے موبائل چوری ،تھانہ پیرودھائی نےموبائل چور ی، تھانہ بنی نےگودام سے 70 کارٹن چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چوری ، تھانہ نیوٹاؤن نے2 موبائل چھیننے، 10ہزار اور موبائل کا حامل پرس چھیننے،موبائل چور ی،تھانہ صادق آباد نےموبائل چور ی،تھانہ صادق آباد نےموبائل فون اور پرس چور ی ،دکان سے موبائل اور 12ہزار چوری،موبائل چھیننے، 2موبائل چور ی،تھانہ کینٹ نےموبائل چھیننے، موبائل چھیننے، موبائل اور 5ہزار روپےچھیننے،تھانہ سول لائن نے موبائل چوری، تھانہ ائرپورٹ نےایک لاکھ 30ہزار،موبائل، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس چوری،موبائل چوری ،تھانہ صدرواہ نے موبائل چھیننے، تھانہ گوجرخان نے ایل ای ڈی، ریسور ، 8 تولے سونااور 8 لیڈیز سوٹ چوری، تھانہ روات نے 3لاکھ75ہزار روپے اور سامان سینٹری مالیتی 9لاکھ روپےچوری دریں اثناء تھا نہ کوہسار نےکار چوری ،تھا نہ انڈسٹریل ایریانے موٹر سائیکل چوری،تھا نہ کھنہ نے زیورات ،نقدی اور موبائل چوری کے مقدمات درج کرلیے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔