اسلام آباد،جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

October 22, 2020

اسلام آباد(نیو زرپورٹر) چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے ) کی ہدایت پرجعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیاگیاہے۔پہلے مرحلہ میں زون4 میں قائم 9 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر کو سیل کردیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی ے عامر علی احمد کی ہدایات پر شہر بھر میں موجود غیر قانونی ہائوسینگ سوسائٹیوں اور ہائوسینگ اسکیموں کے خلاف گزشتہ روز سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلہ میں گزشتہ روززون فور میں قائم 9 غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کوسیل کیا گیا۔ مزخورہ سوسائٹیوں میں آئیکون انکلیو ،بابر انکلیو،راول انکلیو ،آئیڈیل ریزیڈنشیا،یار محمد سوسائٹی بنی گالا ،رائل سٹی ، علی ہاؤسنگ سوسائٹی ، ڈریم لینڈ ، گلف ریزیڈنشیا کے دفاترکو سیل کیا گیا ہے۔چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایات کی روشنی مین غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف اتھارٹی کا آپریشن آج( جمعرات) کوبھی جاری رہے گا۔