کینٹ کے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں سے مکینوں کا جینا دوبھر

October 22, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) کینٹ کے رہائشی علاقوںمیں مبینہ غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور جگہ جگہ کھلی گاڑیوں کی ورکشاپس نے وہاں کے مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھاہے ،بغیر کمرشلائزیشن ، پارکنگ اور سیٹ بیک چھوڑے مارکیٹیں اور دکانیں بنا لی گئی ہیں، اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی معمولی مرمت کے نام پر عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے موقع پر پوری پوری چھتیں تبدیل اوررینوویشن کی جا رہی ہیں مگر ذمہ داران نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں، ان اقدام سے جہاں ایک طرف اداروں کو کروڑوں روپے کی فیسوں سے بھی محروم کیا جا رہا ہےتو دوسری طرف وہاں کے رہنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، مکینوں کے مطابق شالے ویلی علی مسجد کے پاس رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ کینٹ بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ رہائشی آبادیوں میں شروع ایسی غیرقانونی کمرشل کیخلاف آپریشن بھی کیا جاتا ہے۔