مجوزہ نجکاری اور بڑھتی مہنگائی کیخلاف آئیسکو ملازمین کا احتجاج اور ریلی

October 22, 2020

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے آئیسکو اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری اور مزدور کش پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کر رہی ہے، مظاہرین مارچ کرتے ہوئے مری روڈ پر آگئے جہاں سے مریڑ حسن تک انہوں نے پرامن احتجاجی ریلی نکالی۔