گھر میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان خاکستر

October 22, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گلستان کالونی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق لین نمبر 5گلستان کالونی میں مجیب کیانی کے گھر کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو عملہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو عملے نے چالیس منٹ کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔