6سالہ بیٹے کے سامنے اسلحہ کی نوک پرماں بے آبرو‘ بچے کو بھی اغواء کر لیا گیا

October 22, 2020

اسلام أباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں کشمیر ہائی وے پر دو افراد نے 6سالہ بیٹے کے سامنے ماں کو اسلحہ کی نوک پر بے آبرو کر دیا۔ ملزمان بچے کو اغواء کر کے بھی لے گئے۔ (ک) ولد سلیم اختر نے پولیس کو بتایا رفاقت اورہمایوں خان کے کہنے پر کمپنی مالک رضا الٰہی کے گھر نوکری دی گئی۔ فحش مطالبے سے انکار پر میں وہاں سے بھاگ نکلی۔ بعدازاں ہمایوں اور ایک شخص نے مجھے برہنہ کیا اور زیادتی کی۔ میرے بچے حسنین کو اغواء کر کے لے گئے۔