ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں سے نرمی نہ برتی جائے، کمشنر

October 22, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمودنے کہا ہےکہ چینی، آٹا و دیگر اشیاء ضروریہ کو بھی مقررہ نرخوں پرصار فین کو فراہم کر نے کیلئے منڈیوں کو ر یٹ لسٹ کی بر و قت فراہمی کو یقینی بنا نے کیساتھ ساتھ اس بات کوبھی یقینی بنایا جائے یہ ر یٹ لسٹ تمام دکانوں پر آویز اں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ ذ خیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنو عی مہنگا ئی پیدا کر نیوالوں سے کوئی نر می نہ بر تی جائے ۔