پی پی ایس سی کا لیکچرارز کی بھرتیوں کے تحریری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

October 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری کالجز میں لیکچرارز کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ایک سے زائد مضامین میں اپلائی کرنے والے سینکڑوں امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ دینے کے حق سے محروم کردیا، تفصیل کے مطابق پی پی ایس سی کی جانب سے لیکچراز کی بھرتیوں کے تحریری ٹیسٹ کا ابتدائی طور پر جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق 25اکتوبر سے شروع ہونے والے امتحانات میں ایک دن، ایک ہی وقت میں کئی مضامین کا تحریری ٹیسٹ لیا جارہا ہے، ایک سے زیادہ مضامین میں اپلائی کرنے والے امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کیلئے کسی ایک مضمون کا انتخاب کرنا ہوگا، امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود ناانصافی پر مبنی فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لیکر تحریری ٹیسٹ کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔