خواتین کو ملازمت کے بہانے بیرون ملک سمگل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

October 22, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)گرلز ہاسٹل بنا کر جاب کرنے والی خواتین اور طلباء کو بہلا پھسلا کر دبئی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان ریحانہ عرف عاشی اور ملزم مہتاب بٹ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ملزمان غیر قانونی گرلز ہاسٹل بنا کر ورکنگ وومنز و طلبا کو بہلا پھسلا کر عصمت فروشی کے لیے دبئی سمگل کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان کا کہنا ہے کہ ہم نے خواتین کو دبئی میں بیوٹی پارلر کے کام کے لئے بھجوایا تھا۔