عدالت کا کنٹونمنٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم

October 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے درجہ چہارم کے ملازمین کو کنفرم نہ کرنے کے حوالے سے درخواست پر آدھے گھنٹے میں ریگولر کرنے کا لیٹر جاری کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملازمین کو کابینہ ڈویژن کے فیصلے کے مطابق ریگولر کیا جائے ‘درجہ چہارم کے ملازمین خالد ،منظور، رمضان، رشید اور ارشاد نے موقف اختیار کیا کہ 2012میں کینٹ ڈویژن نے تمام عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا مگر کنٹونمنٹ ملازمین کو ریگولر کرتے ہوئے امتیازی رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں اس حق سے محروم رکھا گیا۔