لیپ ٹاپ تقسیم نہ کرنے پر عدالت کا محکمہ تعلیم حکام پر اظہار برہمی

October 22, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم نہ کرنے کرنے کے خلاف دو سو سے زائد درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران چیئرپرسن ملتان بورڈ شمیم اختر سیال، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شمع اور سپیشل سیکرٹری محمد غوث پیش ہوئے، عدالت نے حکام پر برہمی کا اظہار کیا، حکام نے عدالت کو بتایا کہ سافٹ ویئر پرابلم کے باعث تقسیم میں دیر ہوئی تھی، اب 1123 طلباء کو لیپ ٹاپ فوری طور پر فراہم کردیے جائینگے۔