ڈینگی کے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی پروگرام کا ای لائبریری میں انعقاد

October 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈینگی کے بچاؤ اور اسکے سدباب کے سلسلہ میں آگاہی پروگرام گزشتہ روز ای لائبریری ملتان میں انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انچارج ای لائبریری ملتا ن (ٹی ایس او)سٹی فاروق لطیف نے کہا کہ پہلی بار جب یہ وائرس حملہ آور ہوتا ہے تو یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں کہ مریض کو بخار تیزی سے چڑھتا ہے۔ سر درد، جسم اور جوڑوں سمیت کمر میں بھی شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ ایسی علامات ظاہر ہونے پر فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اس موقع پر طلبہ کو ڈینگی کے حوالے ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔