نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پروفیسرز کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا جائے، جلال الدین

October 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکٹ کے رکن خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر شدید کمی ہے ، جس کی وجہ سے نہ صرف تحقیقاتی کام متاثر ہو رہا ہے بلکہ مریضوں کے علاج معالجے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے تجویز دی ہے کہ لاہور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کی طرح نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پروفیسروں کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا جائے، انہیں معقول تنخواہ اور خصوصی الاونسز دیئے جائیں، اس پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔