تجاوزات کیخلاف آپریشن، انتظامیہ نے پانچ ٹرک سامان قبضے میں لے لیا

October 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) گزشتہ روز گلگشت کے ایریا گول باغ، مبین مارکیٹ، گردیزی مارکیٹ، جلال مسجد چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لئے گئے جس میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر رکھی گئی میزیں،کرسیاں،کاونٹرز کا سامان میں شامل تھا۔ تجاوزات قائم کرنے پر ٹیسٹی ریسٹورنٹ اور گورمے بیکرز پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرکے شہریوں کا راستہ روکنے پر ایک ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہے،اس آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے کی۔