عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی

October 22, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں نے حبس بے جا کی درخواست میں بازیاب ہونے والی خاتون کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی جسے میاں چنوں سے برآمد کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ خاتون شہناز نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ اس نے اپنی مرضی سے محمد وسیم سے شادی کی ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اس پر فاضل جج نے استفسار کیا کہ وہ کس کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو اس نے اپنی والدہ کی بجائے شوہر کے ساتھ جانے کو ترجیح دی۔